فیروز آبادی: خود مختار قوموں کو ہوشیار رہنا چاہیئے

: سید حسن فیروز آبادی نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کے حالات کو عبرتناک قراردیتے ہوئے کہا کہ لبرل ڈیموکریسی پر یقین رکھنے والی مغربی حکومتیں اور امریکہ نے یوکرین کے عوام کے ساتھ جو فریب کیا ہے وہ خود مختار قوموں کے لئے تاریخی عبرت ہے۔ سید فیروزآبادی نے کہا کہ خود مختار قوموں کو سرمایہ داروں کی مسکراہٹوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ جو کچھ یوکرین بالخصوص کی یف میں ہورہا ہے وہ وابستگي کا انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی ایف میں آزادی اسکوائر کا نام بدل کر یورو رکھنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی حمایت سے اس ملک کو آزادی سے نکال وابستگي کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ویکٹر یانو کو ویج کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد سے یوکرین میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ یوکرین کی مغرب نواز پارلیمنٹ نے صدر یونو کوویچ کو معزول کردیا ہے اور صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے ہیں۔








