ایران

رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات

rehbar mulaqatرپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب اردوغان کے دوروں کے دوران ہونے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تہران اور انقرہ کے ٹھوس اور سنجیدہ اقدام کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: عملی اقدامات دونوں ممالک کے باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ استحکام اوربرق رفتار پیشرفت کا موجب بنیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں قوموں کے قلبی تعلقات اور رجحانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ فرصتوں اور مواقع سے صحیح اور بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

ترکی کے وزیر اعظم جناب رجب طیب اردوغان نےبھی اس ملاقات میں ترک صدر اور ترکی کے عوام کی طرف سے گرم اور صمیمی سلام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا: میں ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

ترکی کے وزیر اعظم نے آج ایران کے صدر اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کو بہت ہی مفید اور مؤثر قراردیا اور کچھ معاہدوں پر دستخط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی روابط میں پیشرفت اور توسعہ عالمی اور علاقائی ممالک کے لئے بہترین نمونہ قرار پائےگآ۔

ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی اعلی کونسل کی دستاویز پر دستخط کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا: مسلسل باہمی اجلاس اور گفتگو کے ذریعہ باہمی روابط کو سنجیدگی کے ساتھ فروغ دیں گے اور ایسا محسوس ہوگا کہ گویا دونوں ممالک کے وزراء ایک مشترکہ کابینہ میں بیٹھ کر باہمی تعاون اور مذاکرات میں مشغول اور مصروف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button