ایران

علمائے دین کے اتحاد پر آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی کی تاکید

makram sherazi3ایران کے ایک نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مسلمانوں کے مسائل کے حل سلسلے میں علمائے کرام کے کردار کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے ہفتۂ وحدت کے دوران تہران میں منعقد ہونے والی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو عالم اسلام کا ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ تکفیری دہشتگرد گروہ، نہ صرف اسلام و مسلمین بلکہ پوری عالمی برادری کیلئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔
آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے عمل میں علمائے دین کے کردار کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام، اگر اپنی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر اچھی طرح سے عمل کریں تو دنیا کی کوئی طاقت، عالم اسلام کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی۔ واضح رہے کہ تہران میں ستّائیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس، اتوار کی رات میں ایک بیان جاری کئے جانے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button