ایران

حقیقی راستے سے انحراف، دشمن کی دیرینہ خواہش :بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری

ge masodبریگیڈیر جنرل "مسعود جزائری” نے دشمنوں کے پروگراموں اور ان کے اسٹراٹیجک منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کے ساتھ مقابلے کی بہترین راہ ، اندرونی خلفشار سمجھتا ہے اور دشمن یہ چاہتا ہے کہ ایران کے اندر دوبدو محاذ کھول دے۔ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب بریگیڈیر جنرل "مسعود جزائری” نے اندرونی و بیرونی دباؤ ، گفتگو اور رابطوں کے ذریعے ایران کوکنٹرول کرنے پر مبنی دشمن کی ایک اسٹراٹیجک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا دشمن چاھتا ہے کہ ایران کو اپنے حقیقی راستے سے منحرف کردے اور مغرب کے ساتھ ہماہنگ کرے۔ بریگیڈیر جنرل "مسعود جزائری” نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ایران ؛ علاقے میں امریکہ کے اھداف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے کہا کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی بنا پر دشمن ایران کی اقتصادی پالیسیوں کو کمزور کرنے کے لئے اندرونی اختلافات پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ لیکن دشمن اس بات سے غافل ہے کہ ایران کے غیور عوام متحد ہیں اور وہ اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہر وقت آمادہ رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button