ایران

مغربی ممالک غلط فہمی کا شکار نہ رہیں

ali larajaniاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یہ غلط تصور نہ کریں کہ اگر ایران مذاکرات کررہا ہے تو وہ اپنے غیر قانونی مطالبات کے لئے بہانے تراشی کے درپے رہیں۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر” علی لاریجانی” نے آج آبادان میں اس شہر کے مرحوم امام جمعہ آیت اللہ”جمی” کی پانچویں برسی کے مراسم میں مغربی ممالک کو انتباہ دیا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں دھوکے بازی کو ذہن سے نکال دیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے بحران کے حل کے لئے جنیوا ٹو عالمی کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل مغرب ، اس کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران کو دعوت دینے یا نہ دینے کے بارے تذبذب کا شکار ہے ؛ حالانکہ ایران کا اس کانفرنس میں شرکت پر کوئی اصرار نہیں ہے ، کیونکہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ شام میں جو فتنہ کھڑا کیا گیا ہے ، اس کا حل ان مذاکرات میں نہیں ہے۔ڈاکٹر” لاریجانی” نے علاقے کی سیکورٹی میں ایران کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایران شام میں فوجی مقابلے کا مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button