ایران

سپاہ و بسیج کا اصل فلسفہ ، نظام اور اسلامی انقلاب کا تحفظ

jafriتھران میں امام صادق (ع) یونیورسٹی میں طالبعلموں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ” عزیز جعفری ” نے کہا کہ سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد ، اسلامی انقلاب کے اہم کارناموں میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران عظیم کارناموں کا حامل ہے اور دنیا کی مظلوم قوموں نے ان کارناموں سے الہام لیتے ہوئے ، تسلط پسندوں اور ڈکٹیٹروں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔
جنرل ” عزیز جعفری ” نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اصولوں منجملہ اسلامی نظام کی برقراری، نظام کے اداروں کا اسلامی ہونا، معاشرے کا اسلامی ہونا، اسلامی امّہ کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ھیومین سائنسس کے شعبے معاشرے کے اسلامی ہونے کا باعث بن سکتے ہیں اور ھیومین سائنسس کے علوم خاصطور پر قرآن و ادیاں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button