ایران

جنیوا معاہدہ ایران کے اقتصادی تعلقات میں توسیع کا باعث: صدر مملکت

rohani hasnاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ جینوا معاہدہ مختلف ملکوں کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات میں توسیع کا سبب بنے گا۔ صدر جناب حسن روحانی نے آج تہران میں ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ جنیوا معاہدے سے دوسرے ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں موجود رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ صدر مملکت نے ایران اور ترکی کے مابین تعاون میں توسیع لائےجانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مقابلے،علاقائي ملکوں کی ارضی سالمیت اور اتحاد، نیز استحکام و سکیوریٹی کی برقراری جیسے امور کو ایران اور ترکی کے مشترکہ اہداف میں شمار کیا اور ان شعبوں میں دونوں ملکوں کے سنجیدہ تعاون پر تاکید کی۔ صدر جناب حسن روحانی نے شام کے بارے میں کچھ مسائل میں دونوں ملکوں کے اشتراک نظر بالخصوص پناہ گزینوں کی مدد کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی، شام میں داخلی جنگ کے خاتمے، پناہ گزینوں کی وطن واپسی، قیام امن اور دہشتگردوں کے اخراج کے بارے میں ایک ہی نظر رکھتے ہیں۔
اس ملاقات میں ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے ایران کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو بے مثال قراردیا۔ انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دیگر ملکوں بالخصوص ہمسایہ ملکوں اور ایران کے تعاون میں توسیع آئے گي۔داؤد اوغلو نے کہا کہ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ترکی ایران تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نےجنیوا ٹو میں بھی ایران کی شرکت کو ضروری قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button