ایران

آیت اللہ مکارم شیرازی کی وہابیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید

makramاسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے وہابیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے قم میں آج امام زین العابدین علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں عالمی کانگریس کرانے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ وہابیت، ایران کے مختلف علاقوں میں اثر ورسوخ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جسکا مقابلہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ وہابیت، اسلامی جمہوریہ ایران اور مکتب اھل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی روز افزون ترقی سے بوکھلائي ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سازشیں کررہی ہے۔ انہوں نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے بارے میں عالمی کانگریس کو وہابیت کے مقابلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کا ایک بہتری موقع قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button