ایران میں نئی نسل کے جدید جنگی طیارے بنانے کی تیاریاں
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ ڈپٹی کوآرڈی نیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین وزارت دفاع کے تعاون سے نئي نسل کا جدید جنگي طیارہ بنارہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق عزیز نصیر زادہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایرانی ماہرین نے صاعقہ نامی جدید ترین طیارہ بنانے کے علاوہ مختلف طرح کے جنگي ساز و سامان بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیا طیارہ بنانے کے بعد ایران جدید طیاروں کی خریداری بالخصوص ٹریننگ کے لئے استعمال ہونے والے طیاروں کی خریداری سے بے نیاز ہوجائے گا۔ عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے خود کفیل ہونے کا جہاد شروع کرکے عظیم کارنامے انجام دئے ہیں اور بڑی خوشی کی بات ہےکہ ہمارے پاس اس وقت فضائیہ کی ضرورت کا ساز سامان بنانے کے لئے انفرا اسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے ساز و سامان بنانے، دور مارکرنے والے ہتھیار تیار کرنے اور گائڈڈ میزائل بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف دفاعی میدانوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ سول صنعتوں میں بھی بے پناہ ترقی ہے۔ الکٹرانیکس، لیزر، نانو ٹکنالوجی اور اسٹم سلز ٹکنالوجی نیو بایو ٹکنالوجی میں ایران نے اہم مقام حاصل کرلیا ہے