ایران

ایٹمی مسئلہ حل نہ ہونے کے باوجود ہمیں کامیابیاں حاصل ہے علی اکبر صالحی

akber aliاسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے میڈیا سے آخری بار گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا ہے لیکن ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئي ہیں اور پانچ جمع ایک گروپ نے پہلی مرتبہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور کوئي ایسی بات نہیں ہے کہ جو ایران نے ایٹمی ٹکنالوجی میں حاصل نہ کی ہو۔ انہوں نے کہا ایران نے جو استقامت کا مظاہرہ کیا اس کے نتیجے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے کے بعد مغرب کو معلوم ہو گیا کہ اب ایران کے ساتھ کام کرنے کےعلاوہ کوئي چارہ نہیں ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی معاملہ ایسے مرحلے تک پہنچ چکا ہےجس کے بعد اس کا حل یقینی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے اپنی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ مفاہمت آمیز، تعاون پر مبنی اور اپنے اھداف و مقاصد پر مبنی نیز منصفانہ زبان استعمال کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button