ایران

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ڈاکٹر حسن روحانی کے عہدہ صدارت کی توثیق

hasn rohani rehbarرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق فرمائی۔
یہ تقریب اب سے کچھ ہی دیر پہلے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں انجام پائی ۔ تقریب میں ڈاکٹر جناب احمدی نژاد، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور ملک کے اعلی سول اور فوجی عھدیدار شریک ہوئے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے حکم توثیق پڑھ کرسنایا جس کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی آج سے باضابطہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے گيارھویں صدر بن گئے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تقریب سے خطاب کیا اور آخر میں تقریب میں شریک افراد نے رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات سے فیض حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button