خلیج فارس تعاون کونسل کےالزامات بےبنیاد
خلیج فارس تعاون کونسل کےدعوےکچےدھاگے کی مانند ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان عباس عراقچی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائےخارجہ کےدعوؤں کوکچےدھاگے کی مانند قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے علاقے کےممالک کےامور ميں ایران کی مداخلت کےبارے میں سعودی شہرجدہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائےخارجہ کےاجلاس کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ خلیج فارس تعاون کونسل ایسے عالم میں بےبنیاد الزامات دہرا رہی ہے کہ اس کونسل کےبعض اراکین کو شام اوربحرین میں مداخلت اوردہشتگردوں کوفنڈ اوراسلحہ فراہم کرنے کےسلسلے میں جواب دے ہوناچاہئے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے ایران کےتنب کوچک ، تنب بزرگ اور ابوموسی جزیروں کےبارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے مداخلت پسندانہ موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس موقف کی تکرار سے موجودہ قانونی اورتاریخی حقائق پر کوئی اثر نہيں پڑا ہے اورآئندہ بھی نہيں پڑےگا اور یہ جزيرے ، ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کےوزرائےخارجہ کاایک سو ستائیسواں اجلاس اتوار کو سعودی شہر جدہ میں منعقدہ ہوا تھا۔