ایران
13 رجب، ایرانی ہنرمندوں کی جانب سے روضه مبارک کی تزئین
تیرہ رجب کو مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے ولادت باسعادت کے دن کی مناسبت سے ایرانی ہنرمندوں اور فنکاروں نے آپ کے روضہ مبارک کو پھولوں سے سجایا ہے۔ ایران کے جنوبی شہر شیراز سے روضہ امیرالمومنین علیہ السلام کی سجاوٹ کے لئے گلاب کے پھولوں کی ایک ہزار شاخیں بھیجی گئی ہیں جن سے وصی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ اقدس کو سجایا جارہا ہے۔ کل جمعے کو تیرہ رجب ہے ۔ اس دن ساری دنیا میں اھل بیت عصمت و طہارت و امامت کے ماننے والے حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن مناتے ہیں۔