ایران

آیت اللہ سید عز الدین زنجانی دعوت حق پر لبیک کہہ گئے

hussainiامام ہادی علیہ السلام کے بروزشہادت مشہد مقدس کے بزرگ عالم دین آیت اللہ العظمی سید عز الدین حسینی زنجانی دار فانی کو الوداع کہہ کر دار بقا کی طرف رحلت کر گئے۔
مشہد مقدس میں مقیم یہ بزرگ عالم دین علامہ طباطبائی اور حضرت آیت اللہ العظمی بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے۔
آیت اللہ سید عز الدین حسینی زنجانی پچھلے دو مہینوں سے بدنی نقاہت کا احساس کر رہے تھے اور اطباء نے انہیں آپریشن کروانے کی تجویز دی تھی۔ مرحوم دومہینے زیر علاج رہنے کے بعد آج صبح دار آخرت کی طرف کوچ کر گئے۔
آیت اللہ حسینی زنجانی کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے خاص الفت اورتحریک انقلاب اسلامی میں پیش پیش رہنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا اور شاہ کی طاغوتی حکومت کے دوران کئی بارآپ کو جلاوطن کیا گیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آپ نے مشہد میں سکونت اختیار کر لی اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ آپ حوزہ علمیہ میں تدریس کے علاوہ مشہد کی یونیورسٹیوں میں بھی درس دیتے تھے۔
مرحوم کا پیکر جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے مشہد کی مسجد’’ حوض لقمان ‘‘ سے تشییع جنازہ کے بعد حرم مطہر امام ہشتم(ع) میں دفن کیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button