ایران
ایران کی مسلح افواج میں کم ترین وقت میں صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت
: جنرل احمد وحیدی نے یوم مسلح افواج کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کم ترین وقت میں صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدام کا جواب دیں گی اور اسی بنا پر اس قسم کے اقدام کے ارتکاب سے اسرائیلی حکومت تباہ ہو جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام انہیں تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ آج ضرورت کے تمام ہتھیار ایرانی ماہرین خود بنا رہے ہیں اور ایران اس میدان میں خود کفیل ہو چکا ہے۔