ایران
یوم شہادت دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلا اللہ علیہا کے موقع پر پورے ایران میں عزاداری
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت سارے ملک میں مجالس اور جلوسہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ مشہد مقدس، شہر قم اور دیگر مذہبی شہروں میں زائرین اور سوگواروں کا ہجوم ہے جو نوحہ خوانی اور سینہ زنی میں مشغول ہیں۔ جگہ جگہ نذر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے آج ایران میں عام تعطیل ہے۔
عراق کے مقدس شہروں کربلا، کاظمین اور نجف اشرف میں بھی زائرین کی ایک کثیر تعداد عزاداری میں مشغول ہے اور اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔