ایران

قطر میں شام کا سفارتخانہ ، مخالفین کو سونپنا ضوابط کے خلاف علی اکبر ولایتی

ali akber wilaytyبین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے قطر میں شام کا سفارتخانہ ، شام کے مخالف مسلح گروہ کو دیئےجانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی ضوابط کے خلاف قرار دیا۔
علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ کے ارمانوں سے تجدید عہد کی تقریب میں یہ بات کہی ، انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ھوۓکہ قطر کا یہ اقدام ملت شام کی سر نوشت پر اثر انداز نہیں ھو گا کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ھے ، علی اکبر ولایتی نے قطر کے اس اقدام کو علاقے کے بعض ممالک کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ھوۓکہا کہ شام کی قوم اور حکومت علاقے کے قدامت پسند ممالک، صہیونیوں،اور مغربی ملکوں پر مشتمل اغیار کی مداخلت کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے ،
عرب لیگ کے وزراۓ خارجہ نے بھی گزشتہ ھفتہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سربراھی اجلاس میں ،عرب لیگ میں شام کی نشست ، شام کے مخالفین کو دیدی ، عراق الجزائر اور اردن سمیت بعض عرب ملکوں نے اس اقدام کی مخالفت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button