ایران

ڈاکٹر ولایتی کے ذریعےرہبر معظم سید علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام شہدائے پاکستان کے لواحقین کے نام

iran syed ali khamnaiرہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جدید ٹرورسٹی حوادث میں قربان ہونے والے بے گناہ شہداء کے گھر والوں سے ملاقات کی اور رہبر معظم کا تعزیتی پیغام انہیں سنایا۔
رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی جو حالیہ پاکستانی دورے پر ہیں نے آج پاکستان میں جدید ٹرورسٹی حوادث کا شکار ہونے والے شیعہ شہداء کے لواحقین اور گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں رہبر معظم کی طرف سے تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے معظم لہ کا تعزیتی پیغام سنایا۔
نیز ڈاکٹر ولایتی نے اس دورے میں شورائے وحدت کے اراکین منجملہ، سردار سعادت، عبد القیوم چنگیز، حجۃ الاسلام و المسلمین جمعہ اسدی، سے بھی کوئٹہ میں ملاقات کی اور شیعہ اور اہلسنت کے درمیان وحدت اور بھائی چارگی کو ضروری قرار دیا اور اتحاد بین المسلمین پر تاکید کی۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر کوئٹہ میں شیعہ اور سنی علماء کے ساتھ میٹنگ، ڈاکٹر ولایتی کے اس سفر کا ایک اہم پروگرام رہا ہے۔ اس میٹنگ میں اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے طریقہ کار تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ولایتی کے ساتھ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی میٹینگ میں اہل سنت کے علماء، قاری عبد الرحمن، حافظ حمد اللہ، مولوی حبیب اللہ چشتی، نیز اہل حدیث ، علماء دیوبند، علماء بریلوی، جماعت اسلامی اور علماء شیعہ میں سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم موسوی، اور حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button