ایران

صدراحمدی نژاد کی مسلم امہ میں اتحاد و وحدت پر تاکید

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر تاکید کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تھران میں اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے قرآن مجید کے پہلے بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جشن عید میلاد النبی ۖ اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی تقویت کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ مسلمانوں کے درمیان شیعہ و سنی کی بحث کا چھیڑا جانا تفرقہ پیدا کرنے کے لئے دشمنان اسلام کی سازشوں کا حصہ ہے ۔

صدر مملکت احمدی نژاد نے مزید کہا کہ تمام نسلی ، قومی اور قبائیلی بحثیں دشمنان اسلام کی طرف سے سامنے آتی ہیں اور قرآن اور پیغمبراکرم ۖ تمام مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت منجملہ تمام ادیان الہی سے متعلق ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ناقص انسانوں کی جانب سے قرآن کی نادرست اور مختلف تفاسیر کا بیان کیا جانا بے پناہ مسائل و مشکلات کے پیدا ہونے کا باعث بنا ہے ۔

صدر مملکت احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام انسانیت کے لئے خیرو صلاح ، عزت و احترام اور عدل وانصاف کا خواہاں ہے اورایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام بھی اسلام ، قرآن اور انسان کامل بننے کی طرف دعوت دینا تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button