ایران

مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں اور سامراج کے مقابل انکی کامیابی کی ضمانت

aytollah kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے دسیوں ہزار نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں اور سامراج کے مقابل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ مسلمانوں میں اتحاد کی تقویت کا سبب ہے اور اسلامی امۃ اپنے اتحاد کو استحکام پہنچا کر دشمنوں کی سازشوں کے مقابل کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب ملت ایران کی سربلندی اور تمام میدانوں بالخصوص ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسکی ترقی کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں میں سامراجی حکومتوں کے خلاف جاری تحریکوں کا سرچشمہ بھی اسلامی انقلاب ہی ہے۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران مسلمان قوموں کے حامی کی حیثیت سے ابھرا اور آج عرب ملکوں کے برخلاف صیہونی حکومت اور تسلط پسند نظام کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے دس فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مظاہروں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دس فروری کو ملت ایران اپنے عظیم الشان مظاہروں سے سامراج پرواضح کردے گي کہ وہ استقامت سے ڈٹی ہوئي ہے اور پابندیاں اسے سامراج کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران کےخلاف مغربی ملکوں کی پابندیوں اور اقتصادی مسائل کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اقتصادی مسائل کا حل ملت کے ہاتھوں میں ہے اور عوام اپنے اتحاد اور حکومت کے ساتھ تعاون کرکے معیشتی مسائل حل کرسکتے ہیں اور دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کے پروپگنڈوں اور سازشوں کو ناکام بنادے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button