ایران

شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علماء و طلاب ہندوستان حوزہ علمیہ قم

qomحوزہ علمیہ قم میں موجود ہندوستانی علمائے کرام اور دینی طلاب نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ہم شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس انسانیت سوز واقعہ پر پوری ملت پاکستان کو تسلیت پیش کی۔ حجت الاسلام و المسلمین فائز باقری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان جسد واحد کی مانند ہیں اور شیعہ قوم جہاں جہاں بھی آباد ہے وہ ایک قوم ہے۔ دنیا کی طرف سے بنائی گئی مصنوعی سرحدیں ہمیں آپس میں جدا نہیں کرسکتیں۔ ہم شہدائے کوئٹہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہندوستانی علمائے کرام اور دینی طلاب کی جانب سے کل بروز جمعہ بعد از نماز مغربین شہداء کے درجات کی بلندی اور بازماندگان کی تسلی خاطر کیلئے مدرسہ حجتیہ میں ایک مجلس ترحیم کا انتظام کیا گیا ہے، جس سے جید علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔ انہوں نے تمام اردو زبان طلاب کو مجلس ترحیم میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button