ایران

آیت اللہ کاشانی: اسلامی بیداری کی تحریک کو منحرف کرنے کی کوششيں ہورہی ہیں

kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت ان ذات والا صفات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عالم اسلام کو ائمہ طاہرین علیھم السلام جیسی عظیم ہستیوں پر فخر کرناچاہیے۔
انہوں نے  علاقے میں اسلامی بیداری کے نتائج تک پہنچنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے دنیا پرحاکم تسلط پسند نظام کی جانب سے قوموں پرجاری ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ظلم وستم علاقے اور دنیا کے دیگر خطوں میں اسلامی قوموں کی بیداری کا سبب بنا ہے اور اس تحریک کو جاری رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ اس کی مادی اور معنوی لحاظ سے حمایت جاری رکھی جائے۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اسلام واحد دین ہے جو دنیا کا انتطام چلا سکتا ہے اور اھل عالم کو ظلم و ستم سے نجات دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اسلامی بیداری کی تحریک کو منحرف کرنے کے درپئے ہیں لیکن ہرگز کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اسلامی بیداری پھیل رہی ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ مغرب ہرطرح کے مادی وسائل و ذرائع کا حامل ہے  اور اس کے سہارے اپنے مذموم منصوبوں پر عمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علم و سانئس و صنعت میں ترقی کرکے مغرب کی سازشیں ناکام بنائي جاسکتی ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے علم و صنعت میں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس  ترقی کا سلسلہ جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ جاری رہنا چاہیے تاکہ ملت ایران کے دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button