ایران

جوہری مسئلہ صرف ایک بہانہ ہےڈ اکٹر علی لاریجانی

larajaniاسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک، گذشتہ دس برسوں سے ایران کے جوہری مسئلے میں جھوٹ بولتے رہے ہیں اور انھوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی جھوٹی باتوں کی تکرار کیلئے ایران کے جوہری مسئلے کو صرف ایک بہانہ بنا رکھا ہے ۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جناب ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران کی علم و صنعت یونیورسٹی کے طلباء سے اپنے خطاب میں ایران کے جوہری مسئلے کے گذرے دس برسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب،ایران کے جوہری مسئلے میں صداقت کا مظاہرہ نہیں کرتا اسلئے کہ اسے علاقائی توازن، ایران کے حق میں تبدیل ہونے پر گہری تشویش لاحق ہے ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ جوہری مسئلہ، صرف ایک بہانہ ہے اور اگر مغربی ممالک اسے چھوڑ بھی دیں تو بھی وہ دیگر مسائل منجملہ انسانی حقوق کو بہانہ بنائیں گے ۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرنے ایران میں انسانی حقوق کے رپورٹر احمد شہید کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں ہمجنس پرستی پر ایران کی مخالفت ۔ اسلامی قوانین کے نفاذ اور مجلس شورائے اسلامی میں ان قوانین کی منظوری نیز انسانی حقوق کی مخالفت کی بات کہی گئی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکا غلط اطلاعات جمع کی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب کے سلسلے میں کہ جہاں ایک عورت کے ڈرائیونگ کرنے تک پر پابندی ہے، کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button