ایران

امریکہ کے ساتھ تعلقات ملت ایران کے فائدے میں نہیں ہیں، جنرل فیروز آبادی

iran ferozabadiاسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کسی بھی طرح سے ملت ایران کے فائدے میں نہیں ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل فیروز آبادی نے ملک کے اعلٰی حکام کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بھیڑیے اور بکری جیسے تعلقات ہیں اور جب تک امریکہ اپنی اصلاح نہیں کرلیتا اس کے ساتھ ملت ایران تعلقات برقرار نہین کرے گی۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ امریکی عوام جمہوری حقوق سے محروم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل فیروز آبادی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے قدس کی غاصب حکومت کی حمایت، شام کے امور میں مداخلت اور اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی تیاری جیسے امریکی اقدمات سے امت مسلمہ شدید غم و غصے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button