ایران

امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کیلئے منافقین اور القاعدہ کا استعمال کر رہا ہے جنرل حسن فیروز آبادی

ferozabadiتھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی فوج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کے لیے ان جنگوں میں منافقین اور القاعدہ جیسے دھشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے کل تھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی جانب سے دھشتگرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں دھشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویدار ہے کہ القاعدہ کے ساتھ برسوں کی جنگ کے بعد، آج ملت شام کے خلاف القاعدہ کا اتحادی بنا ہوا ہے اور دھشتگرد گروہ منافقین ایم کے او کو بھی کہ جس نے ایران کے سترہ ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا ہے، دھشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button