ایران

فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم ولادت کا جشن

roza imam razaفرزند رسول حضرت امام رضا عليہ الصلوات و السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے ايران سميت پوري دنيا ميں جشن، اور محفلوں کا سلسلہ جاري ہے –
ايران ميں پہلي ذيعقدہ ، حضرت معصومہ قم کے يوم ولادت سے گيارہ ذيعقدہ، حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت تک عشرہ کرامت کے ‏عنوان سے جشن منايا جاتا ہے – اس لحاظ سے جشن عشرہ کرامت کا آج آخري دن ہے اور ايران کے تمام شہروں اور قريوں ميں اس مناسبت سے خا ص اہتمام کيا گيا ہے –
ہمارے نمائندے کے مطابق اس وقت مشہد مقدس ميں ، فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کا روضہ اقدس آپ کے زائرين سے مملو ہے جن ميں دنياکے مختلف ملکوں سے آنے والے ہزاروں زائرين بھي شامل ہيں – جمعرات کي رات آپ کي شب ولادت کي مناسبت سے روضہ اقدس ميں خصوصي تقريبات منعقد ہوئيں اور زائرين ساري رات آپ کي قصيدہ خواني اور شب ولادت کي مخصوص دعاوں اور مناجات ميں مصروف رہے –
جشن اور قصيدہ خواني کا سلسلہ نماز صبح کے بعد دوبارہ شروع ہوا جو اس وقت بھي جاري ہے –
اسي طرح قم ميں آپ کي خواہر گرامي حضرت معصومہ قم ، شيراز ميں آپ کے بھائي حضرت شاہ چراغ اور اسي طرح تہران ميں آپ کے بھائي حضرت امام زادہ صالح عليہم السلام کے روضے بھي عاشقان اہلبيت رسول سے مملو ہيں –
اس مناسبت سے علمائے کرام اور خطيبوں نے فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے فضائل و منقبت بيان کرنے کے ساتھ ہي مسلمانوں کو دشمنان دين کي تفرقہ انگيز شازشوں سے ہوشيار رہنے کي تلقين کي اور گستاخانہ فلم اورتوہين آميز خاکوں کي مذمت کرتے ہوئے اس سازش ميں شريک تمام افراد کو سزا ديئے جانے کي ضرورت پر زور ديا –
فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے ، عراق، لبنان، شام، پاکستان اور ہندوستان سميت دنيا کے ديگر ملکوں ميں بھي جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاري ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button