ایران

قم میں حضرت امام حسین(ع) کی نئی ضریح کی رونمائی

imam hussain zariقم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور رہبر معظم کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام محمدی گلپائگانی کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی نئی ضریح کی تکمیل کے بعد رونمائی کی گئی ہے۔
قم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور رہبر معظم کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام محمدی گلپائگانی کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی نئی ضریح کی رونمائی کی گئی ہے۔ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی ، حج کے امور میں رہبر معظم کے نمائندے قاضی عسکر، قم میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام شہرستانی اور کربلا معلی کےمتولی، نجف اشرف ،کاظمین و سامراء کے متولی بھی حضرت امام حسین (ع) کی ضریح کی رونمائی کی تقریب میں موجود تھے اس کے علاوہ بحرین، سعودی عرب، لبنان، کویت اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ یہ ضریح مبارک آئندہ تین ماہ کے دوران حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر نصب کی جائےگی۔ اس ضریح کی تکمیل میں قم کے عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button