ایران

لبیک یارسول اللہ کی گونج میں احتجاج

iran anti franc protestایران کےدارالحکومت تہران میں فرانس کےسفارتخانے کےسامنے طلباء نےلبیک یارسول اللہ کےنعرہ کی گونج میں احتجاج کیا ہے
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایرانی طلباء نے فرانس کےسفارتخانےکےسامنےاحتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیا۔
مظاہرین نےفرانس میں پیغمبراسلام (ص) کےخلاف توہین آمیزکارٹونوں کی اشاعت پراحتجاج کرتےہوئےامریکہ مردہ باد، فرانس مردہ باد کےنعروں کےساتھ ہی لبیک یارسول اللہ کےفلک شگاف نعرےلگائے۔
مظاہرین نےفرانس کی جانب سےامریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کی پیروی کرنےپربھی شدیدتنقیدکی۔
طلباء نےاپنےہاتھوں میں ایسےپلےکارڈ بھی اٹھارکھےتھےجن میں دنیابھرکےمسلمانوں سےمطالبہ کیاگیاتھاکہ وہ اپنےملکوں میں فرانس کےسفارتخانےکےسامنےاحتجاجی مظاہرےکریں اوراپنےدینی جذبات اورحیثیت کادفاع کریں۔
ایسےعالم میں جب امریکہ میں پیغمبراسلام (ص) کی شان میں توہین آمیزفیلم کےخلاف دنیابھرمیں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ،فرانس کےجریدےشارلی ابدو نے پیغمبراسلام کی شان میں توہین آمیزکارٹون شا‏ئع کئےہيں۔
فرانسیسی مسلمانوں کی کونسل نے ایک بیان جاری کرکےموجودہ حساس حالات میں شارلی ابدوکےاس اقدام پرتشویش ظاہرکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button