ایران جوہری دانشوروں کے قاتل عناصر کے سرغنہ گرفتار
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس جناب حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری دانشوروں کے قاتل عناصر کے سرغنہ کا پتہ لگا کر اسے گرفتارکرلیا گیا۔ انھوں نے آج انسانی حقوق اور قومی سلامتی کے موضوع پر منعقدہ چوتھے اجلاس میں ایران کے انٹلی جنس ادارے کی توانائی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ شہید علی محمدی کے قاتل کی گرفتاری کے برخلاف عمل میں آنے والی حالیہ گرفتاریوں میں ایرانی جوہری دانشوروں کے قاتل عناصر کے سرغنہ کا بھی پتہ لگاکر اسے گرفتارکرلیا گیا۔ ایران کے وزیر انٹلی جنس جناب حیدر مصلحی نے گذشتہ اتوار کو ایران کی اہم اور جوہری شخصیات کے قتل کے بیس ذمہ دار عناصر کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے مغربی ملکوں کی جاسوسی کی ایجنسیوں میں ایران کی سراغ رسانی کی توانائی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس گرفتاری سے استکبار کو سخت دھچکا لگا ہے اس رو سے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف اس کی سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔