ایران

خطیب جمعہ تہران: سعودی بیان کی مذمت

shiitenews ayatulla imami kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کا شانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی طاقتیں جو کسی بھی مذہب پر اعتقاد نہیں رکھتیں آج دنیا کی ٹھیکہ دار بنی بیٹھی ہیں۔

آيت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی بیداری اور ظالم حکمرانوں سے عوام کی نفرت و بیزاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک سامراجی طاقتوں کی حمایت سے اسلامی بیداری کےخلاف سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے بحرین میں عوامی تحریک اور انقلاب اور بحرینی عوام کے قتل عام اور ان کی تحریک کوکچلنے میں سعودی عرب کے منفی کردار کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے یہ پروپگينڈا کرکے کہ ملت بحرین اسلام اور عربوں کی مخالف ہے اس ملک کے عوام کی تحریک کو اپنے فائدہ میں اغوا کرنا چاہتا ہے۔
خطیب جمعہ تہران نے سعودی عرب کے حکام کے اس بیان کی مذمت کرتےہوئے کہ ملت بحرین اسلام اور عربوں کی مخالف ہے کہا کہ بحرین کی عوامی تحریک تیونس، مصر اور لیبیا کی تحریکوں سے کوئي فرق نہیں رکھتی۔
خطیب جمعہ تہران نے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی بےحرمتی کےخلاف افغان قوم کے احتجاج اور اس کے پائداری کوسراہا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ یہ رہبر کبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ ہی کی ذات تھی جس نے نہ شرقی نہ غربی کانعرہ دیا تھا اور ایران سے سامراجی طاقتوں کے تسلط اور مداخلت کو ختم کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button