ایران

استقامت عوام کاعظیم سرمایہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

rehber and haneaفلسطین کے قانونی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے آج رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر فرمایا کہ مزاحمتی گروہوں کے لئے قوموں بالخصوص امت اسلامی کی حمایت نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں

فرمایا کہ حالیہ برسوں میں فلسطین کی کامیابی حتی کہ علاقے میں اسلامی بیداری کے اسباب کا وجود فلسطینی عوام اور گروہوں کی پائداری و استقامت کا نتیجہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مستقبل میں بھی کامیابیاں اور الھی وعدوں کا پورا ہونا اسی پائداری اور استقامت پر موقوف ہے۔ ولی امر مسلمین نے بائيس روزہ جنگ کے دوران غزہ کے عوام کی استقامت اور صیہونی حکومت کی شکست کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ اس بات میں کسی طرح کا شک نہیں ہے کہ غزہ کے عوام کے حق میں علاقے کی قوموں کی شدید ہمدردی بھی علاقے میں ناگہانی طور پر عوامی انقلابوں کے آتش فشان کے پھٹنے کا سبب بنی ہے۔ آپ نے تاکید کی کہ مزاحمت کو کمزور کرنے والا ہر اقدام مستقبل کو خطروں سے دوچار کردے گا اور مزاحمت کے ڈھانچے میں ہمیشہ سازشی عناصر کی دراندازی پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ یہ بیماری تدریجا اثر دکھاتی ہے۔ آپ نے فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں آپ کی اور بہت سے دیگر بھائيوں کی استقامت میں شک نہیں ہے اور عوام بھی حماس سے مزاحمت کے علاوہ اور کوئي توقع نہیں رکھتے۔ آپ نے مزاحمت اور استقامت سے دوری کی بنا پرفلسطینی انتظامیہ کے سابق سربراہ یاسر عرفات کے انجام کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ مزاحمت اور استقامت عوام کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور بڑا عظیم سرمایہ ہے جس کی حفاظت کرنا چاہیے ۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین کو اسلامی اور اپنا مسئلہ سمجھتی ہے اور ایران فلسطین کی حمایت میں صادق و ثابت قدم ہے اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ رہے گا۔ فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے بھی اس ملاقات میں فلسطینی مزاحمت کے لئے ایران کی ملت و حکومت کی مدد کو سراہا اور کہا کہ ہماری حکومت کے تین اسٹراٹیجک اصول ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہم ساری فلسطینی سرزمین کو آزاد کرائيں گے، مزاحمت جاری رکھیں گے اور ساز باز مذاکرات نہیں کریں گے نیز مسئلہ فلسطین امت اسلام کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button