ایران

استعمار کا لوٹنے کا نیا انداز صدر ڈاکٹر احمدی نژاد

ahmadi-nejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں نے جمہوریت کے نام پر ایسے ادارے قائم کئے ہیں جن کے سہارے وہ دنیا پر مسلط ہونا چاہتے ہیں اور آج ان ہی اداروں کے ذریعے عالمی امور کے انتظام کے بہانے قوموں کو لوٹ رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں پچیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مغربی جمہوریت بڑے فریب اور جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور عوام پر حکمرانی مشترکہ اہداف و مقاصد پر ایمان اوراتحاد رکھے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مغربی طرز کی جمہوریت انسانیت کی تحقیر ہے لیکن اس سے سرمایہ داروں اور صیہونیوں کو خوب فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فرعونوں اور طاغوتوں نے جس طرح انسانیت کی تحقیر اور قوموں کی لوٹ کھسوٹ کی ہے اس طرح کسی زمانے میں نہیں کی گئي۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر قابض صیہونیوں نے یہ دیکھا کہ بردہ داری اور استعمار سے ان کے مفادات حاصل نہیں ہوسکتے بنابرین انہوں نے دنیا پر ایک نئي اور ماڈرن طاقت کو مسلط کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر جمہوری بنیادوں پر آزادی اور انسانی حقوق کی طرفدار ہو لیکن پس پردہ اسی قسم کی سامراجیت اور بردہ داری اور انسانوں کا قتل عام کرنے والی ہو۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ صیہونی حکومت کو انسانیت پر مسلط کرنا انسانیت کی تاریخی تذلیل و تحقیر ہے جس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئي یہ نہ سوچے کہ صیہونی حکومت کو صرف مسلمانوں پر مسلط کیا گيا ہے، نہیں، بلکہ اسے انسانیت پر مسلط کیا گيا ہے۔
یاد رہے پچیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس آج سے تہران میں ہوٹل آزادی میں شروع ہوئي ہے جس میں عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کی بیس سالہ کارکردگي اور اسلامی بیداری کا جائزہ لیا جارہا ہے اس کانفرنس میں پاکستان سمیت پچاس ملکوں کے علماء اور دانشور شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button