ایران

ملت ایران ایک بار پھر دشمنوں کو مایوس کرے گي

khatmi azhaتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ تہران کے خطیب جمعہ نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کو کم اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بائيکاٹ سے ایران کی ترقی پر کوئي اثر نہیں پڑے گا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یورپی یونین کے اس اقدام

کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ یورپی ملکوں نے اس اقدام سے دراصل خود پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ایران کے تیل کے بائیکاٹ سے یورپی شہریوں ہی کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ایران نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی ہے اور ایران نے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اپنے دیندار سائنس دانوں کی محنت سے ایٹمی ملک کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے، ایران کے تیل کے بائيکاٹ کی صورت میں سعودی عرب کی جانب سے ایرانی تیل کے خلاء کو پرکرنے کے بارے میں سعودی حکام کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس طرح کی پالیسیوں سے اپنی سرنگونی میں تیزی لارہے ہیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مارچ میں نویں پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دشمن نویں عام انتخابات کو کم اہمیت ظاہر کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن ایران کے بیدار عوام نویں انتخابات میں بھی بھرپور شرکت کرکے ایک بار پھر اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ خطیب جمعہ تہران نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی مجرمانہ کاروائيوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کے جوانوں سے کہا کہ اپنی مزاحمت سے اس حکومت کو نابود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں کیونکہ کامیابی قریب ہے۔ آیت اللہ خاتمی نے عشرہ فجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ فجر شروع ہی ہونےوالا ہے اور ایرانی قوم گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے عظیم مظاہروں میں شرکت کریں گے اور ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے اھداف ومقاصد پر قائم رہنے کا عھد کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button