ایران

ایران میں امریکی ڈرون کی نمائش

drownایران کے سرکاری ٹیلویژن پر بغیر پائلٹ کے پرواز کرنےوالےسٹیلتھ طیارے کو دکھایاگیا ہے جسے ایران نے اتار لیا ہے۔
اس فوٹیج میں ایران کے فوجیوں کو آر کیو ایک سو ستر سیٹنل سٹیلتھ طیارے کے ساتھ دکھایا گیا ہے جسے بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج کے الیکٹرانک وارفیئر کے یونٹ نے اس ڈرون طیارے کےالیکٹرانک نظام پر کنٹرول حاصل کرکے اسے زمین پر اتار لیا ہے۔
امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ ’فنی خرابی‘ کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔
بہت بلندی پر پرواز کرنے اور انتہائی مشکل سے نظر آنے والے اس ڈرون کو دوسرے ممالک کی خفیہ جگہوں کی نگرانی کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
رواں سال مئی میں امریکہ نے اسی طرح کے ایک ڈرون طیارے کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی لائیو فٹیج تیار کرنےکے لیے استعمال کیا تھا۔
بی بی سی کے سیکورٹی نامہ نگار فرینک کارڈنر کا کہنا ہے کہ ایران کے قبضے میں آنے والا ڈرون طیارہ ایسا ہتھیار ہے جسے امریکی سی آئی اے کبھی بھی ایران کے پاسداران انقلاب کے ہاتھ میں نہیں دیکھنا چاہے گی۔
یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ایران میں کس مقصد کے لیے داخل ہوا تھا اور یہ ایرانی فوج کے ہاتھ کیسے لگا۔
ایران نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کر کے اس پر سخت احتجاج کیا ہے کیونکہ خود ایران اور ا مریکہ کے درمیان تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button