ایران

امریکہ ایران کی ترقی نہیں روک سکتااحمدی نژاد

shiitenews ahmedinijatاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ مختلف سازشوں سے ایران کی ترقی روک لیں لیکن وہ اپنا یہ مقصد حاصل کرنےمیں ناکام ہوگئے۔
ارنا کی رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نے آج اپنےصوبائی دورے کے چوتھے مرحلے میں صوبہ چہارمحال و بختیاری کے شہرکرد کے عوام کے پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اقتدار

حاصل کرنے کے بعد انسانیت کی خدمت کے بجائے اپنےگروہ کی حمایت میں لگے ہوئے ہیں وہ لوگ جرائم پیشہ صیہونیوں کی حمایت کرکے تاریخ میں اورقوموں کے درمیان خود کو بدنام کر رہے ہيں اور دوسری قوموں کی ترقی میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہيں۔ انہوں نے اس بات پر تنقید کرتے ہوئے کہ بعض فریق کیوں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی ساکھ کو امریکی حکومت پر قربان کر رہے ہیں، کہا کہ دشمنوں نے اب تک ایرانی قوم کے خلاف تمام سازشیں کر کے دیکھ لیں لیکن انہیں بدبختی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور پوری تاریخ میں بھی ملت ایران کے کسی بھی دشمن نے فتح و کامرانی کا مزہ نہیں چکھا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ دنیا کا موجودہ مسئلہ کیاہے؟ کہا کہ ایک گروہ مسند اقتدار پر بیٹھا ہوا ہے اور موقع سےفائدہ اٹھانےاورانسانی معاشرےکی خدمت کے بجائے اپنی، اپنے گینگ اور اپنےگروہ کی جیبیں بھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی ممالک آج ترقی و پیشرفت کے لئے ملت ایران کے عزم کودیکھ کر پوری ڈھٹائی اور بےشرمی سے ایران کی عظیم قوم پر دہشت گردی کاالزام لگا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button