ایران

نیل سے فرات تک ایک ہی نعرہ

SHIITENEWS IMAM KHUMENI YOUM UL QUDSاس سال یوم قدس کے جلوسوں کی ایک خاص بات یہ تھی کہ نیل سے فرات تک ایک ہی نعرہ گونج رہا تھا، اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے۔تیونس کے مسلمانوں نے اس سال پہلی مرتبہ القدس ریلیوں میں شرکت کی۔ صہیونی حکومت کے سابق حلیف اور قریبی دوست ملک مصر میں بھی القدس کی عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔عراق، جہاں کبھی بھی صدام نے لوگوں یوم قدس کے موقع پر حتی مساجد کے اندر بھی اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں دی تھی وہاں صدام کے اقتتدار سے محروم ہوتے یوم قدس کے موقع پر عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہری کرکے غاصب صہیونی حکومت کی نابود اور فلسطین کی مکمل آزادی سے متعلق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مشن کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی، اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام میں جوش جذبہ پہلے ہی سے موجزن ہے اور اس سال عرب ممالک اور شمالی افریقہ میں بیداری کی لہر کے تناظر میں ان کے جذبات اور احساسات ماضی کی نسبت کچھ زیادہ ہی شدت دیکھنے میں آئی۔چنانچہ کل جب ہفتہ حکومت کے آغاز کی مناسبت سے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے افراد رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پہنچے تو آپ نے اپنے خطاب میں یوم قدس کے عظیم جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کیا اور جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت کو اسلامی انقلاب کے اھداف ومقاصد پر ملت ایران کی پابندی کی علامت قراردیا اور فرمایا کہ ملت ایران کی اس بیداری اور شکوہ و عظمت سے علاقے میں امید پیدا ہوتی ہے اور استقامت کے لئے قوموں کا جذبہ دوگنا ہوجاتاہے۔آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا کہ عوام کا اتحاد اور حکومت کی بھرپور حمایت دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سبب ہیں۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمنوں نے اس سال کے آغاز میں ایران پر نہایت سخت پابندیوں کی بات کی تھی لیکن حکومت اور عوام کی ہوشیاری سے، خود کفالت کی طرف بڑھنے اور عظیم کارناموں کا سبب بنیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کےخلاف پابندیاں لگانےمیں امریکہ اور سامراجی محاذ کو ضرور شکست ہوگي اور دنیا کے حقائق کے پیش نظر طویل مدت تک ان پابندیوں کو جاری رکھنا ناممکن ہے۔ بہرحال اس وقت صورتحال یہ امریکہ خود اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس میں اب سکت نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک وہ ایران جیسے کسی ملک پر دباؤ ڈالے اور یا اپنی مرضی مسلط کرے، صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے بقول وہ زمان گذرگیا جب سامراجی ممالک قوموں کا باآسانی استحصال کرلیا کرتے تھے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button