ایران

یوم قدس ایک عظیم اوراہم دن, آیت اللہ العظمی خامنہ ای

rehbar khamenei iرہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےیونیورسٹیوں کی علمی انجمنوں کےاراکین اوراساتذہ سےملاقات میں یوم قدس کواسلامی عالمی دن قراردیتےہوئےفرمایاہےکہ علاقےکےحالیہ واقعات کاایک نتیجہ مغرب کی سیاسی واقتصادی تھیوری کےغلط ہونےکاواضح ہوناہے۔

 رپورٹ کےمطابق آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبدہ کےدن یونیورسٹیوں کی علمی انجمنوں کےاراکین اور پروفیسروں سےملاقات میں فرمایاکہ یوم قدس ایک عظیم اوراہم دن ہے کہ جس دن ملت ایران اور دوسری مسلمان قومیں اس حق کانعرہ بلندکرتی ہیں جسےدبائےرکھنےکےلئےسامراج نےکم سےکم ساٹھ برسوں تک سرمایہ کاری کی تھی ۔
رہبرانقلاب اسلامی نےاس بات پراطمینان کااظہارکرتےہوئےکہ اس سال بھی ایران اور دوسرےاسلامی ممالک میں یوم قدس عظیم الشان طریقےسےمنایاجائےگا،سائنسی ترقی کوسامراجی محاذ کےسامنےملت ایران کی عظمت وشوکت کےساتھ استقامت کااصلی ستون اور رکن قراردیااورتاکیدفرمائی کہ یہ سائنسی ترقی جس نےایران کی عظیم قوم کواعتماد نفس، سربلندی ، عزم وارادہ اورپائداری کی ہمت بخشی ہے یونیورسٹی اوریونیورسٹی حلقوں کی دین ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے دشمنوں کی جانب سےفوجی ، سیکورٹی، سماجی اورسیاسی خطرات اور ملک کےدانشوروں کےقتل اورپابندی کی جانب اشارہ کرتےہوئےفرمایاکہ ملت ایران دشمنوں کےمحاذ کےسامنےپوری طاقت واستقامت سےڈٹی رہی اوراس نےملک کی علمی وسائنسی پیشرفت کی حمایت کرتےہوئےعالمی تسلط پسندوں اورزیادہ خواہوں کومسترد کردیاہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےعلاقےکےحالات کاجائزہ لیتےہوئےفرمایاکہ علاقےکےحالات کاایک نتیجہ یہ نکلاکہ مغرب کی سیاسی واقتصادی تھیوری کاغلط ہوناواضح ہوگیا۔ آپ نےفرمایاکہ علاقےکےواقعات اورمغربی ممالک کی خراب اقتصادی صورت حال سےثابت ہوتاہےکہ مغرب کی سیاسی ومعاشی تھیوری ناقص اوربانجہ ہےاس بناپراسلامی افکار ونظریات کوپہلےسےزيادہ مضبوط بنانےکےلئےقدم اٹھاناچاہئے ۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button