ایران

سپاہ اور بحریہ ملت ایران کی طاقت

Khameneiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور فوج کی بحریہ خلیج فارس اور بحریہ عمان میں ملکی مفادات کا دفاع کرنےمیں ملت ایران کی طاقت کا مظہر ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ساحلی شہر بندرعباس میں بحریہ کے کمانڈروں اور مسلح افواج کے مثالی یونٹوں سے خطاب میں فرمایا کہ سمندر ملکوں اور قوموں کو بڑے بڑے اور سنہری مواقع فراہم کرتا ہے اور سمندروں سے حاصل ہونےوالے فوائد ساری قوموں سے متعلق ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے حساس علاقے میں تسلط پسند طاقتوں کی طویل موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے حالات ماضی کے حالات سےبہت مختلف ہیں اور خلیج فارس کا طولانی ساحل خود مختار، سربلنداور بیدار قوم کے ہاتھوں میں ہے جو اپنی توانائيوں کو پہچانتی ہے اور وہ ہرسیاسی اور فوجی طاقت سے اپنی بات منواکر اسے پسپائي پر مجبور کردے گي۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے فرمایا کہ آج خلیج فارس اور بحیرہ عمان اسلایم جمہوریہ ایران کی بھرپور موجودگي کی بناپر آزاد اور خود مختار علاقہ شمار ہوتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ ا‏لعظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس علاقے میں امریکہ اور یورپی ملکوں کی بحریہ کے جہازوں کی موجودگي مضر ہے۔ آپ نے تاکید فرمائي کہ اب وہ زمانہ گذر گيا جب سامراجی طاقتیں اپنی فوجی طاقت کے سہارے قوموں کے لئے فیصلے کیا کرتی تھیں۔ آپ نےفرمایا اگر علاقے کی بعض حکومتیں بدستور سامراجی طاقتوں کی پیروی کرنے کی خواہشمند بھی ہوں تو علاقے کی قومیں بیدار اور ہوشیار ہوچکی ہیں اور وہ بیرونی ممالک کی فوجی موجودگي کو علاقے میں بدامنی کا سبب مانتی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي کہ ایران نے کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم ظاہرنہیں کئےہیں اور نہ کرے گا یہانتک کہ اتفافی طور پرپیش آنے والی یا منصوبہ بند جنگ سے بھی پرہیز کرے گا لیکن جو لوگ تسلط پسندی اور ہٹ دھرمی پر اپنی ترقی کا دار و مدار سمجھتےہیں انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ان کا سامنا ایک طاقتور قوم سے ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button