شیطانی اقدامات کا زمانہ ختم

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا میں عظیم تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں اور سامراجی طاقتوں کے شیطانی اقدامات کا زمانہ اب ختم ہونے والا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو یہ بات جان لینی چاہۓ کہ اگر آج سامراجی طاقتیں ان کی حمایت کر رہی ہیں تو کل اپنی ضروریات پوری ہوجانے کے بعد یہی سامراجی طاقتیں ان کو اقتدار سے الگ کردیں گی۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات پر تاکید کی کہ تسلط پسند طاقتوں کی تاریخ حق کی پامالی ، انسانوں کے قتل عام اور ملتوں کے حقوق کی پامالی ، لوٹ مار اور چوری سے بھری پڑی ہے۔








