ایران

بحرین میں تشدد امریکی ایماپر

larijani1۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ بحرین میں نہتے عوام پرتشدد امریکہ کی ایما پر ہورہا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے جکارتا میں انڈونیشیا کی اسمبلیوں کے سربراہ ایرمان بوسمان سے ملاقات میں مشرق وسطی کے تعلق سے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کی اور کہا کہ بحرین میں جاری تشدد امریکہ کی سبز جھنڈی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بحرین کے عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت پر زوردیا۔ انہوں نے یہودی کالونیوں کی تعداد بڑھانے پر صیہونی حکومت کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ کی حمایت ہی سے اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں کا قبلہ اول بدستور صیہونیوں کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بارےمیں جو موقف سامنے آئےہیں ان پرسنجیدگي سے قائم رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلامی ملکوں آپس میں متحد رہیں۔ اس ملاقات میں انڈونیشیا کی اسمبلیوں کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا قدیمی تہذیب کے حامل دوبڑے ملک ہیں اور جکارتا عالمی اداروں میں ایران کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button