ایران

ملت ایران اور دنیا کی دیگر قومیں بیدار ہیں

shiitenews_ahmadi_nijatاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران اور دنیا کی دیگر قومیں بیدار ہیں اور وہ اپنے نعروں میں حق پسندی عدل و انصاف حریت اور صیہونی حکومت کے خاتمے کے مطالبے کرتی ہیں ۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے فراہمی آب ، اسٹیل مل اور قم – گرمسار روڈ کے عظیم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں مشرق وسطی کی حالیہ تبدیلیوں اور ملت فلسطین کے خلاف امریکہ کی نئی سازشوں کے بارے میں کہا کہ قومیں ایسے افراد کو اپنے حکمراں منتخب کریں کہ جو عملی طور پر صراحت کے ساتھ اعلان کریں کہ وہ علاقے میں امریکہ اور صیہونیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ سب کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں پست عناصر کسی اور شکل میں میدان میں نہ آ جائيں اور علاقے کی قوموں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ وہ گڑھے سے کنویں میں نہ گر جائیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کو بچانا چاہتا ہے اور صیہونی حکومت کا باقی رہنا اور اس کا وجود علاقے کے سرطانی پھوڑے کو باقی رکھنے کے مترادف اور قوموں کے لیے مستقل خطرہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button