ایران

رہبرانقلاب اسلامی کا کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ

shiitenews_Leader-urges_development_in_publicationرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آ ج تہران میں جاری کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا معائنہ فرمایا ہے۔ آج صبح آپ کتابوں کی نمائش تشریف لے گئے اور نمائش کے مختلف حصوں کا معائنہ فرمایا۔  تہران میں ہرسال کتابوں کی بین الاقوامی نمائش لگتی ہےاور اسمیں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی ناشرین شریک ہیں۔ اس سال کی نمائش میں چار ہزار ملکی اور غیر ملکی ناشر شرکت کررہےہیں۔ یہ نمائش تہران کی بڑی عید گاہ مصلائے امام خمینی میں لگائي گئي ہے۔ تہران کی کتابوں کی عالمی نمائش چودہ مئي کو اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button