ایران

بنی نوع انسان میں آل سعود جرائم پیشہ ترین خاندان ہےآیت اللہ گلپایگانی

shiitenews_ayatulla_gulpeganiقم میں فاطمی سیمینار کا انعقاد؛
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل سعود جرائم پیشہ ترین خاندان ہے
آل سعود کا دعوی تھا کہ وہ خادمین حریم شریفین ہیں لیکن بحرینی عوام کی موجودہ صورت حال بتاتی ہے کہ بنی نوع انسانی میں سب سے بڑے جرائم پیشہ ہیں
رپورٹ کے مطابق سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے قم المقدسہ میں فاطمی سیمینار کا آغاز ہوا۔
قرآن مجید کی نورانی آیات کی تلاوت کے بعد مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے سیمینار کے حاضرین سے خطاب کیا۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کل شام کو سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ عالمین حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شہادت کی مناسبت سے حضرت ولی عصر عَجَّلَ اللہ تعالی فَرَجَہ الشریف کی بارگاہ میں تعزیت پیش کی اور حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تکریم و تعظیم کی مجالس کے باشکوہ انعقاد پر زور دیا۔
انھوں نے حضرت سیدہ (س) کے اعلی مقام و مرتبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام علیہا ابدی سعادت کے حصول کے لئے پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں۔
مرجع تقلید شیعیان نے آل سعود کے توسط سی شیعیان بحرین کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود ـ جو امریکیوں کی گود میں بیٹھ کر بحرین کے شیعیان اہل بیت (ع) پر حملے کرتے ہیں ـ بنی نوع انسانی میں سب سے بڑے جرائم پیشہ ہیں۔
آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائگانی نے آل سعود اور آل خلیفہ کی ہاتھوں بحرینی عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرینی عوام کی صورت حال عظیم مصیبت ہے اور ان تمام مصائب اور بھونڈے اقدامات سے ـ جو ظالموں کے ہاتھوں رواج پارہے ہیں ـ سب سے پہلے حضرت ولی عصر (عج) کی ذات با برکات کو صدمہ پہنچتا ہے۔
آیت اللہ العظمی صافی نے کہا: موجودہ زمانے میں کوئی بھی مصیبت بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں شیعیان اہل بیت (ع) کے قتل عام کی مصیبت سے بڑھ کر نہیں ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے فقہ و اصول کے عالی مرتبت استاد نے کہا: آل سعود کا دعوی تھا کہ وہ خادمین حریم شریفین ہیں لیکن بحرینی عوام کی موجودہ صورت حال بتاتی ہے کہ بنی نوع انسانی میں سب سے بڑے جرائم پیشہ ہیں۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کہ آل خلیفہ کی حمایت کے حوالے سے آل سعود کے جھوٹے دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آل سعود ان لوگوں کے کٹھ پتلی ہیں جنہیں انگریزوں نے اقتدار دلایا اور آج بھی وہ امریکیوں کی گود میں بیٹھ کر بحرین کے مظلوم عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button