ایران
: وہابی علماء کفر کے فتوے دینے سے گریز کریں: آیت الله مکارم شیرازی

آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے سعودی مفتیوں کے سربراہ عبدالعزیز آل الشیخ کو خط میں لکھا ہے کہ وہابی مفتی منطقی بحث سے بھاگتے ہیں اور توہین و بے احترامی کرنا ان کا شعار ہے۔ آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ سعودی وہابی مفتی بھول گئے ہیں کہ اگر ایران و لبنان کے شیعہ مسلمان نہ ہوتے تو اسرائيل و امریکہ سارے مشرق وسطی پر قابض ہو جاتے اور نہ جانے اس وقت سعودی مفتی کہاں ہوتے اور کیا کرتے؟
آیت الله العظمی مکارم شیرازی نے سعودی مفتیوں کے سربراہ کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس حقیقت سے غافل نہ ہوں کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف بےبنیاد اور ناروا تکفیری فتووں سے دشمنان اسلام بالخصوص امریکہ اور اسرائيل کی خدمت ہوتی ہے کیونکہ اس کا نتیجہ وہابیوں سے شیعہ مسلمانوں کی شدید نفرت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور دشمنان اسلام یہی چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ شروع ہوجائے اور وہ سکون سے علاقے کے عظیم ذخائر کو لوٹ سکیں۔