ایران

بحرین:سعودی مداخلت خطے کو آگ میں جھونک دے گی

brig_ahmed_wahidiبریگیڈیئر جنرل وحیدی نے کہا کہ سعودی عرب کے غیر سنجیدہ اقدام سے علاقائي امن خطرے میں پڑ سکتا ہے اور پورے علاقے میں آگ پھیل سکتی ہے اور اس آگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کو علاقائی سلامتی کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی موجودگی سے علاقہ میں بد امنی پھیلےگی۔
ابنا: سلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل احمد وحیدی نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے علاقائی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بحرین میں سعودی فوج کی موجودگی سے علاقے میں بد امنی پھیلےگی۔
انھوں نے آل خلیفہ اور آل سعود کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو اپنے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چاہیے نہ یہ کہ دوسرے ممالک کی فوج کو دعوت دے کر اپنے عوام کی مال و جان کو خطرے میں ڈال دیں۔
انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی و اسلامی قوانین کے کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button