ایران

بحرین میں بیرونی مداخلت کی مذمت

iran_slamsاسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین میں ديگر ملکوں کی مداخلت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ ملت بحرین کے مطالبات پرتوجہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے پیر کے دن العالم سے گفتگومیں کہا کہ جیسا کہ ایران نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ملت بحرین کے مطالبات پرتوجہ کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کے مطالبات پر عمل کرنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہیں۔ مہمان پرست نے کہا کہ عوام کےخلاف جو اپنے مطالبات پیش کررہےہیں تشدد کا استعمال کوئي راہ حل نہیں ہے۔ انہوں نے امریکہ سے کہا کہ فوجی حکام کو بھیجنے کے بجائے علاقے کے عوام کا پیغام سمجھنے کی کوشش کرے اور جمہوریت اور قوموں کے حقوق کا احترام کرے۔ یادرہے امریکی وزیرجنگ نے حال ہی میں بحرین کا دورہ کیا ہے۔ بحرین کے عوام اپنے حقوق کی ادائیگي کا مطالبہ کررہےہیں ۔ بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے۔یادرہے سعودی عرب اور امارات نے بحرین کے لئے فوجیں بھیجی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button