ایران

امریکہ اور یورپی یونین کو انتباہ

99802تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمدخاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نےلاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امریکہ اور یورپی یونین کو خبردار کیا کہ لیبیا کے انقلابی عوام بھرپور طرح سے ان کی مداخلت کے سامنے ڈٹ جائيں گے۔
آیت اللہ احمدخاتمی نے لیبیا میں عوام کے قیام کی حمایت کے بہانے مغربی ملکوں کی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مغرب کی لیبرل ڈیموکریسی میں انسان کی کوئي قدر نہیں ہے کیونکہ مغرب نے ایسے وقت میں لیبیا کے ڈکٹیٹر کے خلاف آواز اٹھائي جب عوام تیل کے کنووں پر قابض ہوچکے ہیں ۔ خطیب جمعہ تہران نے خبردار کیا کہ لیبیا میں امریکی فوج کی آمد ایک اور دلدل میں پھنسنے کے برابرہوگا۔  آیت اللہ سید احمدخاتمی نے کہا کہ علاقے کی مسلمان قوموں کے انقلاب کا پیغام یہ ہےکہ امت مسلمہ اسلام مخالف اقدامات، آمریت اور سامراج سے وابستگي کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈکٹیٹروں کے زوال کا زمانہ ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ تیونس ، مصر لیبیا، بحرین اور یمن میں عوامی تحریکیں جو اللہ ا کبر اور نماز جمعہ کے سہارے آگے بڑھ رہی ہیں بے مثال تحریکیں ہيں اور اس قیام کی جڑیں بلاشبہ اسلامی بیداری میں پیوست ہیں۔ خطیب جمعہ تہران آیت اللہ سید احمدخاتمی نے کہا کہ عالمی سامراج و استکبار ایران میں انقلاب مخالف دھڑوں کو سامنے لاکر یہ ظاہر کرنا چاہتاہےکہ ایران میں بھی علاقے کے ملکوں کی طرح سے مظاہرےہورہےہیں اور اس طرح وہ بلووں کو عوامی مظاہروں کا رنگ دینا چاہتاہے۔ آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ عالمی استکبار کی ساری کوشش یہ ہےکہ اسلامی انقلاب کو مسخ کرکے پیش کرے جوکہ علاقائي قوموں کا نمونہ عمل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں سب سے زیادہ پرامن سب سےزیادہ طاقتور اور پرسکون ملک ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلامی جمہوری نظام کو عوامی نظام قراردیا جو عوام کے ووٹوں اور امنگوں پراستوار ہے اور جہاں تیس برسوں سے مسلسل انتخابات ہورہےہیں اور جو ڈکٹیٹروں کے مقابل ڈٹا ہوا ہے۔ آيت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ استکبار کو جان لینا چاہیے کہ علاقے کے انقلاب اسلامی انقلاب کا ہی تسلسل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button