ایران

علماء علاقے میں اسلامی بیداری کو دنیا کے سامنے بیان کریں

Aytullah_Kashaniتہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے عالم اسلام کے علماء اور مفکرین سے کہا ہے کہ وہ علاقے کی اقوام کی اسلامی بیداری کے بارے میں دنیا کو آگاہ کریں ۔آیت اللہ امامی کاشانی نے آج تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں مغرب سے وابستہ علاقے کے بعض حکمرانوں کے خلاف اقوام کے انقلابات کا ذکر کرتے ہوئے ان انقلابات کو اسلامی بیداری کی علامت قراردیا اور کہا کہ یہ انقلاب حضرت امام خمینی ( رح) کی تحریک کا ہی تسلسل اور درحقیقت رسول اسلام کی مقدس تعلیمات کے آئینہ میں ہیں ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عالم اسلام کہ جس نے مغرب  کے آلہ کار حکمرانوں کی وجہ سے اپنی شناخت کھو دی تھی اب بیدار ہوچکا ہے ۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے موجودہ صورتحال میں عالم اسلام خاصطور پر مصر کے علماء اور اہل قلم کو ان کی سنگین ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حساس مرحلے میں دنیا کو اسلام کی صحیح تعلیم سے آشنا کرائيں انہوں نے کہا کہ آج وہ ایام ہیں جب اسلام کو جو مکتب وحی ہے دنیا کے سامنے اس کی اصلی شکل میں پیش کیا جائے تاکہ معاشرہ اسلامی تعلیمات سے جن میں انصاف کو اہم مقام حاصل ہے آشنا ہوسکے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت بیدار ہوچکی ہے اور اہل فکر ونظر کو چاہئے کہ اسلامی انقلاب کو علمی مراکزمیں مکمل استدلال کے ساتھ بیان کریں ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پوری دنیا کے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اس کام کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھرپور تاکید کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button