ایران

ھم لوگ اپنے اسلامی اور ولائی شناخت پر فخر کرتے ہیں

Ayatollah-Golpayeganiحضرت آیتالله صافی گلپایگانی نے بعض لوگوں پر تنقید کی جو لوگ اسلامی و دینی شناخت کے سلسلہ میں بغیر غور و فکر کئے سماج کو مشکلات میں ڈال دیتے ہیں تاکید کی : ھم لوگ اپنے اسلامی و ولائی اور دینی شناخت پر فخر کرتے ہیں ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله لطفالله صافی گلپایگانی مرجع تقلید نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام میڈیکل کالجوں سے قرآن کریم کے مقابلہ میں شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس سے  ملاقات میں قرآن کریم کی عظمت و اھمیت کی طرف تاکید کرتے ہوئےکہا کہ قرآن کریم ایک باقی معجزہ ہے اور اس میں فصاحت و بلاغت اوج پہ ہے اور فصحا و عالمان بزرگ قرآن کریم کی عظمت کے سامنے اپنا سر تعظیم خم کرتے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ اگر کوئی الحادی فکر رکھنے والا بھی ہے وہ بھی اس مسئلہ کو قبول کرتا ہے اور اگر جن اور انسان دونوں جمع ہو جائیں اور چاہیں کہ قرآن کا مثل لائیں تو وہ اس سے عاجز ہیں ۔
اور قرآن کریم باقی معجزہ میں سے ہے حالانکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزات زیادہ ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعض معجزات کو چار ھزار سے زیادہ تک بیان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button