ایران

بصیرت مادی و معنوی ترقی کاباعث

Khamenei.1_jpgرہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بصیرت، حالات کی صحیح تشخیص ،ذمہ داری کا احساس اور میدان عمل میں وقت پر موجود رہنے جیسے امور کوالھی آزمائیشوں میں کامیابی اور مادی و معنوی ترقی کا باعث قراردیا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے انیس دی ماہ مطابق نوجنوری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے قم کے عوام کےقیام کی سالگرہ کی مناسبت سے آج قم کے ہزاروں باشندوں سے خطاب میں فرمایا کہ دشمن اس وجہ سے قم کے عوام اور حوزہ علمیہ کامخالف ہےکہ وہ بصیرت اور احساس ذمہ داری کے حامل ہیں اور موقع پر میدان عمل میں پہنچ جاتےہیں۔ آپ نے فرمایا کہ میرے دورہ قم میں عوام کے طاقت کے مظاہر پر دشمنوں کے رد عمل سے بھی یہی واضح ہوا کہ عوام ان اعلی صفات کے حامل ہیں اور دشمن عاجز اور شکست پذیرہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ الظمي خامنہ ای نے مختلف میدانون میں ملت ایران کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ ملت ایران مادی اور معنوی لحاظ سے ترقی کرنے میں کامیاب ہوئي ہے اور سائنس و خدمات میں کامیابی اس کا نمونہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ایران میں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے فتتوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے عوام نے بیداری کا ثبوت دیا اور بڑی سازش کو ناکام بنادیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ابھی اس فتنے کے تمام پہلووں کو پوری طرح سمجھا نہیں گيا ہے، اور کئي پہلووں سے اسکی وضاحت کی جاني چاہیے کیونکہ دشمن نے بڑی باریک بینی سے سازشیں بنائي تھیں۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن کا ھدف یہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دین کی حقیقت محو ہوجائے اور وہ اپنی مرضی کی حکومت کو برسراقتدار لاسکے لیکن ملت ایران نے صحیح تشخیص کے ساتھ اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتےہوئے نیز صحیح وقت پرمیدان عمل میں ظاہر ہوکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطین ، لبنان اور افغانستان وعراق میں امریکہ کی پالیسیون کی شکست کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ امریکہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی ناکامیوں کا اصلی عامل بتاتا ہے جبکہ اس نے درحقیقت قوموں کی بیداری اور صحیح پالیسیوں سے شکست کھائي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button